اویس کیانی:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیاہے۔
4 روپے 73 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔

گزشتہ شب پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی، اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا۔
نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔