کلیم اختر: ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے پاکستان گھی مل مالکان سے ملاقات کی ہے ، ملاقات کے دوران رمضان المبارک میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں10 سے 16روپے کلو کی رعایت ہوگی۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا کہنا ہےرمضان المبارک کے با برکت مہینے میں معیاری اور بارعایت آئل ،گھی مارکیٹ میں میسر ہو گا۔
محکمہ فوڈ اتھارٹی نے گھی، آئل کے معیار کو مزیدبہتر بنانے کے لیے مزید سفارشات طلب کی ہیں۔
ان کے مزید کہنا تھا کہ معیاری گھی کی فراہمی کیلئے جدید سسٹم متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔