سٹی 42 : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا۔
وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول 5 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔
نئی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 13 روز کے لیے کیا گیا ہے۔
