ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی میں بھارتی ٹیم کا ستون کھلاڑی درد سے بے حال، متبادل کی تلاش

Rashabh Pant, Dubai ICC Academy, Indian plater injured, mussel strain, Champions Trophy
کیپشن: دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی کے میدان میں زمین پر گرے درد سے کراہ رہے رشبھ پنت کی یہ تصویر انڈیا کی ایکاہم نیوز ایجنسی نے جاری کی ہے۔ سوشل پلیٹ فارمز پر رشبھ پنت کی درد سے کراہتے ہوئے ویڈیوز بھی گردش مین ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح کی شاندار تقریب ہو رہی ہے تو دبئی میں پڑوسی ملک کی کرکٹ ٹیم کے مرکزی ستون کو پھر سے کھرا کرنے کی کوششین کی جا رہی ہیں۔ انڈین کرکٹ ٹیم کا مرکزی ستون  مسل انجری کا شکار ہو کر بستر پر پڑا ہے، ٹیم آفیشلز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کوشش کر رہے ہیں کہ اسے جلد بحال کر سکیں لیکن انڈین میڈیا بتا رہا ہے کہ آٖیشلز نے متبادل ستون کھڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارت کی ون دے کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنے میچ کھیلنے کے لئے دبئی میں موجود ہے۔

بھارتی ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں اپنا پہلا پریکٹس سیشن کیا تو پریکٹس کے دوران ٹیم کا مرکزی ستون  آل راؤنڈر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے۔ انڈین میڈیا کی بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رشبھ پنت کی انجری پریشان کن ہے اور  ٹیم کے منتظمین نے کے ایک راہول کو جو متبادل وکٹ کیپر کی حیثیت  سے دبئی مین ٹیم کے ساتھ ہیں، پلئینگ الیون میں جگہ دینے اور پنت کو باہر بتھانے کی پلاننگ کر لی ہے۔ اب سارا دارومدار پنت کی بحالی پر ہے۔ 

رشبھ پنت کی بھارتی فزیو نے میڈیکل چیک اپ کیا ۔ بظاہر  ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ پنت کی انجری زیادہ سنگین نہیں۔ لیکن انڈیا کا میڈیا کچھ اور ہی کہانی بتا رہا ہے۔ 

رشبھ پنت، جس نے آئی پی ایل 2024 کے دوران  کرکٹ میں واپسی کی، اس کے بعد وہ انڈیا  کی ٹیم کے T20 ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے، اس اہم ایونت میں پنت نے کچھ اہم کیمیوز کھیلے۔ تاہم، 27 سالہ نپنت نے اپنے ہوم سیزن میں انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال کے کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لیا۔

آج بتایا جا رہا ہے کہ انڈیا نے پنت کے بروقت مکمل بحال نہ ہونے کے  قیاس کے ساتھ کے ایل راہول کو اپنی پہلی پسند وکٹ کیپر کے طور پر ترجیح دی ہے۔ پنت کو بیک اپ گلو مین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

سوشل پلیٹ فارمز اور نیوز میڈیا میں  گھٹنے کی چوٹ پر درد میں مبتلا پنت کی ویڈیو  گردش میں ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ انجری کیسے ہوئی۔


 
انجری کے بعد رشبھ پنت نے آئی سی سی اکیڈمی میں ہلکی پریکٹس بھی کی۔ وہیں پنت کی انجری کے بعد ان کے متبادل کے ایل راہول نے بھی وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی