ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوریا; اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد

کوریا; اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : 24 سالہ اداکارہ پرسرار حالات میں مردہ پائی گئی۔  

جنوبی کوریا کی اداکارہ کم سائی رون کی لاش ان کے گھر سے ملی۔ اس حوالے سے جاری رپورٹس میں کے مطابق اداکارہ سے ملنے جانے والے دوست نے گھر کا دروازہ نہ کھلنے اور رابطہ نہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس گھر کے اندر پہنچی تو اداکارہ کی لاش ملی جس کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا ثبوت نہیں ملا تاہم موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

 اداکارہ کم کو 2022 میں پولیس نے نشے میں گاڑی چلانے اور نقصان پر گرفتار کیا تھا، ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے جرمانہ اور نقصان پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔پولیس نے انہیں رہا کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کورین اداکارہ جرمانہ پورا کرنے کیلئے کیفے میں پارٹ ٹائم جاب بھی کرتی رہیں اور پھر 2024 میں دوبارہ انڈسٹری میں کم بیک کیا اور حال ہی میں ایک نیا پروجیکٹ حاصل کیا تھا۔