ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمپئینز ٹرافی کی پردہ کشائی تقریب؛ عاطف اسلم کی پبلک پرفارمنس میں کتنا وقت باقی؟ 

Champions Trophy Curtain raiser , Lahore Shahi Qila, Deevan e Aam , Lahore Fortress, Champions Trophy, Atif Aslam, ICC official song
کیپشن: عاطف اسلم کا آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لئے گایا خاص انرجائز آٹھ دن سے پاکستان اور انڈیا میں ہر کرکٹ فینز کے لبوں پر ہے لیکن عاطف اسلم اس گانے کو پبلک سٹیج پر آج پہلی مرتبہ گائیں گے۔  عاطف اسلم کے سونگ کی یہ سکرین شوٹ آئی سی سی کے آٖفیشل یو ٹیوب پر موجود ویڈیو کلپ سے لی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور کے شاہی قلعہ کے دیوانِ عام میں آج شام بہت ہی خاص کام ہونے جا رہا ہے، حاسدوں کو خون کے آنسو رلا کر پاکستان میں منعقد کی جا رہی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میچ تو  لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے میدانوں میں ہوں گے لیکن چیمپئینز ٹرافی  کی پردہ کشائی تقریب آج شام سات بجے شاہی قلعہ کے دیوانِ عام میں ہو رہی ہے۔ اس تقریب کی خاص باتوں میں سے بہت خاص شہرہِ آٖفاق عاطف اسلم کی پرفارمنس ہے۔

پاکستان کرکٹ کی چیدہ چیدہ شخصیات، قومی سطح کی اہم شخصیات اور لاہور کے بہت سے ممتاز شہری اس خاص تقریب میں شریک ہونے کے لئے دیوان عام میں پہنچیں گے جبکہ باقی پاکستان اور  تمام حاسد اس تقریب کو نیوز چینلز کی سکرینوں پر دیکھیں گے۔ 


 کرٹین ریزر تقریب کا دولہا عاطف اسلم
 آج شام ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کرٹین ریزر تقریب کا دولہا  شہرہ آفاق سنگر عاطف اسلم  ہوں گے۔ وہ آج پہلی مرتبہ پبلک سٹیج پر چیمپئینز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔

دیوانِ عام میں ہی  کرکٹ لیجنڈز کے درمیان پینل ڈسکشن ہوگی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ  اور آئی سی سی کے اہم عہدیدار بھی آج شام کی خاص تقریب میں شریک ہوں گے۔

 چیمپئنز ٹرافی کی باقاعدہ افتتاحی تقریب 19 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سجائی جائے گی، جہاں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 فائٹر فضائی مارچ پاسٹ کرین گے اور سکیورٹی کا عذرِ لنگ پیش کر کے پاکستان ٹیم نہ بھیجنے والے پڑوسی کو "موسٹ گرینجرس سکیورٹی" کے نئے لیول کی ایک جھلک دکھائیں گے۔

 پاکستان کو29 سال بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی صورت میں کسی بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا موقع ملا ہے، آخری بار یہاں ورلڈ کپ 1996 منعقد ہوا تھا،  اس کے بعد اغیار کی سازشوں کے سبب یہاں برسوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس نہ ہو سکے۔

حاسدوں نے چیمپئینز ٹرافی کا پاکستان مین انعقاد رکوانے کے لئے قدم قدم پر سازشیں کیں لیکن ہونی ہو کر ہی رہی، چیمپئینز ٹرافی کا افتتاح نہ ہونے دینے کے لئے بھی حاسدوں نے کرکٹ ٹیموں کے شیڈولز مین تصادم کروایا اور کپتانوں کے دستیاب نہ ہونے کے بہانے تراشے لیکن آج لاہور میں کرٹین ریزر تب بھی ہو رہا ہے۔ مداحوں نے اس تقریب کو "کھیل سے پہلے جیت" قرار دیا ہے۔