سٹی 42 : آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے موقع پر پاکستانی کرکٹ سے جڑے پرانے کھلاڑیوں اور سٹیڈیمز میں ہوئے اہم واقعات کو یادگار بنانے کے لیے خوبصورت تصاویر نیشنل بینک اسٹیڈیم سمیت لاہور ، راولپنڈی اور ملتان کے سٹیڈیمز میں سجادی گئیں، ان تصاویر کو جوڑ کر خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے موقع پر پاکستان کرکٹ کی بھرپور تشہیر کیلئے پی سی بی نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس ایریا میں فوٹو وال سجا دی۔ فوٹو وال پر کراچی کے کرکٹرز اور اسٹیڈیم سے جڑے اہم واقعات کی تصاویر نمایاں ہے ۔ سابق کپتان سرفراز احمد کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کی وال پر نمایاں اہمیت حاصل ہے۔

ترجمان کے مطابق پی سی بی نے تمام چاروں وینیوز پر اس طرح کی والز بنائی ہیں، کراچی کی وال پر کراچی کے کھلاڑیوں کے پورٹریٹ اور اہم لمحات کی تصاویر ہیں۔ کراچی کے علاؤہ لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں بھی فوٹو وال بنائی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وال کا مقصد ان کھلاڑیوں ، ان کی خدمات اور ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے ۔ پاکستان کی انڈر 19 ورلڈ کپ فتوحات ، چیمپینز ٹرافی کامیابی کی تصویر آویزاں کی گئی ہے، نیشنل بینک اسٹیڈیم پر پہلی سنچری بنانے والے خالد عباد اللہ کی تصویر بھی آویزاں کی گئی ہے.

خاتون کرکٹر کرن بلوچ اور ویمن ٹیم کی ایشئن گیمز میں فتح بھی نمایاں ہے۔ سابق کپتان یونس خان ، راشید لطیف اور انضمام الحق عمران خان اور وسیم کی تصویریں بھی آویزاں کی گئی ہیں۔
