سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے پہلے ہی گیارہ کروڑ روپے کی اضافی آمدن ہو گئی۔
محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا الاٹ کیا ہوا دبئی سٹیڈیم کا وی آئی پی باکس ضرورت مند فینز کو فروخت کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس باکس میں 30 نشستین ہیں اور اس کی ٹکٹس کی مالیت 4 لاکھ ڈالر ہے جو پاکستانی روپے مین آج کے نرخ کے حساب سے گیارہ کروڑ گیارہ لاکھ روپے بنتے ہیں۔
اب اس باکس کے ٹکٹ مارلیت میں خروخت ہوں گے اور ٹکٹوں کی فروخت سے ملنے والی رقم پاکستان کرکت بورڈ کے اکاؤنٹ میں جائے گی۔
محسن نقوی کو پاکستان کرکت بورڈ کے چئیرمین کی حیثیت سے دبئی میں ہوئی والے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میچوں کو دیکھنے یا اپنے مہمانوں کو میچ دکھانے کے لئے ایک خصوصی باکس الاٹ کیا گیا ہے جس میں 30 نشستین ہیں۔ مارکیٹ میں اس باکس کی تمام نشستوں کی ٹکٹوں کی ویلیو 4 لاکھ دالر ہے۔
مؤثق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی کے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی، جو پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہیں، انہوں نے اس وی آئی پی باکس کو فروخت کرنے کے لئے متعلقہ حکام سےکہہ دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میچوں سے اربوں روپے کی آمدن ہو گی لیکن یہ اضافی گیارہ کروڑ روپے کی آمدن یقیناً کچھ زیادہ میٹھی ہو گی کیونکہ یہ کسی اضافی ایفرٹ کے بغیر محض چئیرمین کی انکسار پرستی کے طفیل ہو رہی ہے۔
محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مستحکم کرنے کے لیے پہلے دن سے ہی سرگرم ہیں اور پہلے ہی آفیشلز کے لیے مفت پاسز کو مسترد کر چکے ہیں۔ لاہور میں ان کے قریبی دوست، عزیز اور ملازم کسی کو بھی میچوں کے مفت ٹکٹ / فری پاس نہین ملے؛ پی سی بی کے آفیشلز نے بھی شاید پہلی مرتبہ پاکستان مین ہونے والے اس میگا کرکٹ ایونت کے دوران کفایت شعاری کو عملاً اپنایا ہے جس سے بورڈ کے تمام اہلکار خوب راضی ہیں کیونکہ بچتوں سے حاصل ہونے والی آمدن آخر بورڈ کے ہی کام آئے گی۔ ایک معاصر نیوز آؤٹ لیٹ نے لکھا ہے کہ محسن نقوی کا یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ کے اندر شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
عام لباس سے عام انکلوژر تک
تو کیا محسن نقوی دبئی میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی کے میچ نہیں دیکھیں گے؟ ایسا بھی نہیں، محسن نقوی دبئی میں ہونے والے میچوں مین بھی موجود ہوں گے کیونکہ انہیں بہت محنت کرکے منعقد ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کو بیک وقت پاکستان اور دبئی میں کامیاب کروانا ہے، تاہم وہ میچ عام پاکستانیوں کے ساتھ عام انکلوژر میں بیٹھ کر ہی دیکھیں گے۔
اب تک مھسن نقوی کے نسبتاً سادہ لباس ہی عام لوگوں کی توجہ حاصل کرتے رہے، اب ان کے بچت کرنے کے دیگر گن بھی ایک ایک کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کر رہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں 19 نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔دبئی مین پہلا میچ بنگلہ دیش اور بھارت کا ہو گا۔
پاکستان اور بھارت کا میچ 23 فروری کو ہو گا۔