اسرار خان : لاہور میں رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران چوری کے مجموعی طور پر 5 ہزار 668 مقدمات درج ہوئے، جبکہ مختلف تھانوں میں نقب زنی کے 308 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 1390 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کی 1282 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن چوری کے 1170 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن میں 770، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 634 مقدمات درج کئے گئے، سول لائنز ڈویژن میں ماہ جنوری کے دوران چوری کی 422 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ نقب زنی کی وارداتوں میں بھی کینٹ ڈویژن 95 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کی 76 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن نقب زنی کے 45 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ صدر ڈویژن میں 40، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کے 30 مقدمات کا اندراج ہوا، سول لائنز ڈویژن میں ماہ جنوری کے دوران نقب زنی کی 22 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔