فاطمہ عارف:ہارس اینڈکیٹل شو2025کی مناسبت سےدلچسپ تقریبات جاری ہیں۔
فیملی سائیکلو تھون ریلی اب سے کچھ دیر بعد لبرٹی چوک پہنچے گی،سی ٹی او لاہوراطہر وحید بھی سائیکلنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔سائیکلو تھون میں خواتین بچوں سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سائیکلو تھون کا روٹ لبرٹی چوک سے مزنگ چوک اور واپس لبرٹی چوک ہے۔ریلی کامقصد عوام کو تفریحی سرگرمیوں میں شامل کرنا اور فزیکل فٹنس کو فروغ دینا ہے۔
سی ٹی اولاہورنے سائیکلنگ ریس کےموقع پرمیڈیاسےگفتگو میں کہا کہ سائیکل ریس ہارس اینڈکیپٹل ریس ریلی کاحصہ ہے،ہارس اینڈکیٹل شومیں مختلف ایونٹ ہیں،آج سائیکلنگ کا دن ہے۔سائیکلنگ ریس میں فیملی اور بچے حصہ لے رہے ہیں،سائیکل چلا کر ہم لاہور کے کاربن ایشو کوکم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل لین پائلٹ پروجیکٹ ہے، اسکےبعدکینال ، مال روڈپرلین بنائی جائیگی جس سے لاہور میں حادثات کسی بھی جگہ پر ہو سکتے ہیں۔موٹر سائیکل لین 90 فیصد لوگ استعمال کر رہے ہیں۔
فٹنس سرٹیفکیٹ کےبغیرکوئی گاڑی شہرمیں نہیں داخل ہوگی۔