ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی، گلوکار عاطف اسلم ایونٹ کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔

 19 فروری سے 19 دن کےلیے کرکٹ کے دیوانے یا تو بیٹھے ہوں گے میدان میں یا پھر ٹیلی وژن کے سامنے، کیونکہ وقت آگیا یہ جاننے کا کہ چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟

 میدان میں مقابلے سے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہوگی، جہاں  کرکٹ لیجنڈز کے درمیان پینل ڈسکشن ہوگا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے اہم عہدیداران شریک ہوں گے، عاطف اسلم  چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے۔