ویب ڈیسک: پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے اپنے بولڈ لُکس سے صارفین کی نفرتیں مول لینے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے میوزک ویڈیو کے پریمیئر کی خوشی منائی، گویا یہ ثابت کر رہی ہوں کہ ان کا انسٹاگرام پروفائل چاہے خالی ہو لیکن ان کا کریئر بھرپور انداز میں جاری ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ دنیا کو بتا رہی ہوں، ’دیکھو، میں اب بھی یہاں ہوں اور کہیں نہیں جا رہی!’
علیزے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ،’ان لوگوں کے لیے جو میرے بارے میں بات کرتے ہیں، چاہے اچھی ہو یا بری،ایک ایسی دنیا میں جہاں ہر طرف توجہ ہٹانے والی چیزیں ہیں، تمہارے الفاظ مجھے میری موجودگی کا احساس دلاتے ہیں اور میں نے یہ سیکھا ہے کہ چاہے میں خاموش رہوں یا بولوں،لوگوں کی رائے ہمیشہ رہے گی – اور یہ ٹھیک ہے‘۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ،’میں یہاں سب کو خوش کرنے نہیں، بلکہ جینے، سیکھنے اور بڑھنے کے لیے آئی ہوں، جیسے کہ کوئی بھی اور عام انسان ہوتا ہے ، ہاں غلطیاں میں نے کی ہیں۔ میں ترقی کیلئے میں کام کر رہی ہوں اسی لیے تمہاری کوئی بھی رائے مجھے کبھی بھی بیان نہیں کر سکتی تو جو لوگ مجھے سپورٹ کرتے ہیں میں انہیں دیکھتی ہوں اور جو نہیں کرتےمیں انہیں سنتی ہوں لیکن آخر میں ،میں ہمیشہ خود کی ہی رہوں گی’۔
4 عشاریہ 3 ملین فالوورز رکھنے والی علیزے شاہ کے اکاؤنٹ پر صرف ایک پوسٹ موجود ہے جو ان کی حالیہ میوزک ویڈیو ’لیکن ’کی تشہیر کررہی ہے۔دومنٹ 55 سیکنڈ کی یہ میوزک ویڈیو گلوکار علی رضا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ہے جسے محض اب تک 33 ہزار ویوز مل چکے ہیں۔اس میوزک ویڈیو میں گلوکار علی رضا اور شجر حسین کیساتھ علیزے شاہ کا دلچسپ کومبو شامل ہے جو ادھوری محبت کو خوبصورتی سے بیان کررہا ہے۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا مین فیڈ ایک ویران میدان لگ رہا ہے لیکن وہ اپنی اسٹوریز میں اب بھی متحرک ہیں اور اپنے حالیہ پروجیکٹس کے حوالے سے اپڈیٹس شیئر کر رہی ہیں۔