حسن علی: لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس میں سلمان صدیق اور میاں مصباح الرحمٰن کے پینل کے 10 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ڈاکٹر علی رزاق کے پینل کے 2 امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔
اس انتخابی معرکے میں مجموعی طور پر 27 امیدوار میدان میں اُترے تھے، جبکہ 5400 میں سے 3006 ممبران نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سلمان صدیق اور میاں مصباح کے پینل نے ڈاکٹر علی رزاق کے پینل کو شکست دی۔
کامیاب امیدواروں میں سلمان صدیق، واجد عزیز خان، میاں مصباح الرحمٰن، سرمد ندیم، میاں پرویز بھنڈارا، سمیرا نذیر صدیقی، میاں وقار الدین وکی، شوکت جاوید، سردار قاسم فاروق علی، اور خواجہ عمران زبیر شامل ہیں۔
ڈاکٹر علی رزاق پینل کے چیئرمین ڈاکٹر علی رزاق نے سب سے زیادہ 1923 ووٹ حاصل کیے، جبکہ سلمان صدیق نے 1788، واجد عزیز خان نے 1751، اور میاں مصباح الرحمٰن نے 1665 ووٹ حاصل کیے۔
اس کے علاوہ دیگر کامیاب امیدواروں میں سرمد ندیم نے 1647، میاں پرویز بھنڈارا نے 1461، سمیرا نذیر صدیقی نے 1392، سردار قاسم فاروق علی نے 1366، خواجہ عمران زبیر نے 1356، میاں وقار الدین وکی نے 1331، شوکت جاوید نے 1322، اور قمر خان بوبی نے 1247 ووٹ حاصل کیے۔