لاہور ؛ مارکیٹ میں چینی اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور ؛ مارکیٹ میں چینی اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد ابدالی : لاہور  کی ہول سیل منڈی اور پرچون مارکیٹ میں چینی اور چاول کی قیمتیں بڑھ گیئں۔ 

پرچون میں چینی 2 روپے فی کلوگرام مہنگی ہوگی، پرچون میں چینی 143 سے بڑھکر 145 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ چاول بھی 10 سے 15 روپے فی کلوگرام مہنگے ہوگے، قیمت میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں چاول 330 سے 370 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہورہے ہیں۔  

1121 نمبر درجہ اول ڈبل سٹیم سپر کائنات چاول 420 روپے فی کلوگرام بک رہا ہے۔