ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم کیلئے خوشخبری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

dollar rate
کیپشن: Dollar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈالر کے بڑھتے ریٹ ایک بار پھر کم ہوگئے،روپے کی قدر میں مزید بہتری آگئی ۔

 کاروبار شروع ہوتے ہی انٹر بینک میں ڈالر 38پیسے سستا ہوگیا،ڈالر 265.38 روپے سے کم ہوکر 265روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے،مزید کمی کا امکان ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات کی مد میں ڈالر dollar  موصول ہونے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔ملک کو اپنی ماہانہ درآمدات کے لیے 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور مارکیٹ میں یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 265 روپے سے 270 روپے کے گرد ہی گھومے گی، آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کے بعد ہی روپے پر سے دباؤ گھٹنے کے امکانات ہیں۔

   پیر کو کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 28 پیسے کی کمی سے 269 روپے کی سطح پر آگئے تھے لیکن اسکے بعد ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر نے محدود سطح پر اڑان بھرنا شروع کی جس سے ایک موقع ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 47 پیسے بڑھ کر 269.75 روپے کی سطح پر بھی آگئے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی کے درمیان نمایاں فرق کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ دباؤ میں رہا

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر