(علی اکبر)مہنگائی کا طوفان بے قابو، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کا شدید ردعمل، شہریوں کا کہنا ہے دن بہ دن قوت خرید کم ہوتی جارہی ہے.
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر سنتے ہی شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، اس لیے اضافہ ناقابل برداشت ہے، دن بہ دن قوت خرید کم ہوتی جارہی ہے، مہنگائی میں اضافہ ہونے کے باعث برباد ہوگئے ہیں۔