(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں سے بعض ویڈیوز بہت جلد صارفین کو متوجہ کر لیتی ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دو شکاری ایک بھینس کو شکار کر نا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں شیر سے بچنے کے لیے بھینس نے دوڑ لگائی اور پانی میں چلی گئی لیکن وہاں موجود مگرمچھ نے اسے دبوچ لیا۔
مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے اب تک ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں، ویڈیو میں ایک بھینس کو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایک شیر اس کا پیچھا کرتا نظر آ رہا ہے۔بھینس نے شیر سے بچنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی اور تیر کر دور بھاگنے لگی۔
View this post on Instagram
ایسے میں دریا سے اچانک ایک مگرمچھ بھینس کے پیچھے سے آ جاتا ہے اور اس پر حملہ کرتا ہےوہ بھینس جان بچانے کے لیے جدوجہد کرتی ہے اور مگرمچھ کی گرفت سے بمشکل نکلنے کی سرتوڑ کوشش کرتی جس میں وہ کامیاب بھی ہو جاتی ہے اور پھر بھینس واپس زمین کی طرف چلی جاتی ہے لیکن شیر کو منتظر پا کر وہاں اتھلے پانی میں کھڑی رہتی ہے کیونکہ اس کا سامنا زمین پر شیر اور دریا میں مگرمچھ سے ہوتا ہے۔