ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپا غیر قانونی قرار،عدالت نے ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

mohsin baig journalist
کیپشن: mohsin baig
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  احتشام کیانی : اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپا غیرقانونی قرار دیدیا۔ آئی جی اسلام آباد کو ایس ایچ اور کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

 رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن بیگ کے گھر غیرمتعلقہ لوگوں نے چھاپا مارا، جو مجاز نہیں تھے۔ ایس ایچ او نے دو بجے تک محسن بیگ کو عدالت میں غیر مجاز طور پر پیش نہیں کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کی ایف آئی آر سے ظاہر ہے کہ چھاپا غیرقانونی تھا ایس ایچ او کا مس کنڈکٹ واضح ہے بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپا مارا گیا۔ایس ایچ او نے اپنی جعلی قابلیت دکھانے کےلئے چھاپا مارنے والوں کی بجائے محسن بیگ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر دیا۔ ۔ مقدمہ نو بجے درج ہوا اور ساڑھے نو بجے بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فیصلے کی کاپی بیھ آئی جی اسلام آباد کو بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ پولیس محسن بیگ کا بیان ریکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا۔

دوسری طرف اسلام آباد میں ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے پر صحافی محسن بیگ پر اقدام قتل، دہشت گردی اور حبس بے جا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بعد میں پولیس نے محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔پولیس نے محسن بیگ کے پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے تین دن کے ریمانڈ پر محسن بیگ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔