ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کے بعد مہنگائی کا ایک اور طوفان؛ عوام کیلئے بری خبر

پٹرول کے بعد مہنگائی کا ایک اور طوفان؛ عوام کیلئے بری خبر
کیپشن: Oil prices increase
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر ،درجہ اول اور درجہ دوم کے خوردنی آئل کی قیمتوں میں 6 سے 20 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیا گیا،کمپنیوں نے نئے ریٹس کا اطلاق کردیا ۔

مہنگائی کے سونامی نے عوام کو مار ڈالا۔ایک جانب پیٹرولیم مصنوعات مہنگی تو وہیں دوسری جانب درجہ اول اور درجہ دوم کا خوردنی آئل بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں 6 سے 20 روپے تک کا اضافہ کردیا ۔20 روپے اضافے کے بعد درجہ اول کا خوردنی آئل 420 سے بڑھ کر 440 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا ۔

اسی طرح درجہ دوم کا خوردنی آئل 6 روپے مزید اضافے کے بعد 396 سے بڑھکر 400 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا ۔غریب اور متوسط طبقہ خوردنی آئل مہنگا ہونے پر سٹپٹا گیا۔

شہریوں نے کہا کہ ہوشربا اضافے پر کچن کا سارا نظام خراب ہوگیا ہے وزیراعظم عمران خان عوام پر رحم کریں اور انہیں 2 وقت کی روٹی سے بھی محروم نہ کریں۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer