ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

Dollar price decreased,state bank of Pakistan
کیپشن: Dolar rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر  روپیہ تگڑا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث مندی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے  جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 175 روپے78 پیسے سے گر کر 175 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی ہے جس کے باعث 100 انڈیکس اُتار چڑھاؤ کے بعد 46.90 پوائنٹس کی تنزلی کے بعد 45684.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.1 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 81 لاکھ 37 ہزار 975 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔