(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھ لیا، پہلی ویب سیریز کا ٹریلر بھی جاری کردیا۔
بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کے متعلق بھی بتایا، فلم 25 فروری کو لائیو سٹیرمنگ سروس کے ذریعے زی فائیو پر ریلیز ہو گی، اداکار اس فلم میں بطور پرڈیوسر کام کرتے نظر آ رہے ہیں ۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ دنیا بھر میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے مداح ان کے نئے پروجیکٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ پچھلے تین سال سے انھوں نے کوئی بھی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا جس پر ان کے مداح کافی اداس تھے۔