ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ انتخابات، گورنر پنجاب اسلام آباد طلب

سینیٹ انتخابات، گورنر پنجاب اسلام آباد طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سینیٹ انتخابات کا جوڑ توڑ، آج حکومتی جماعت کے اہم فیصلے ہونگے، وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے.

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ پی ٹی آئی کے بڑے آج اسلام آباد میں سر جوڑ کر فیصلے کریں گے، حکمت عملی طے کرنے کے لئے وزیراعظم نے گورنرپنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے، گورنر پنجاب اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی اور تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کے کون سے اراکین ساتھ دیں گے، گورنر پنجاب اس بارے بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب گوجرنوالہ کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چھ اراکین اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردئیے، قومی اسمبلی کے خرم دستگیر خان، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، مریم اورنگزیب کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا،علاوہ ازیں 9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سینیٹ میں ووٹ خطرے میں پڑ گئے۔مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل ہے۔رکنیت معطل ہونے کے باعث اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

قومی اسمبلی سے 1،صوبائی اسمبلیوں سے 8 ممبران نے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔چوہدری نثار علی خان حلف نہ اٹھانے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ایک آزاد رکن قومی اسمبلی ، پی ٹی آئی کے پانچ ایم پی ایز ،ن لیگ اور جی ڈی اے کے ایک ایک رکن کی رکنیت معطل ہے۔

این اے 185 رکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان نے مالی گوشورے جمع نہیں کرائے،پی پی 50 نارووال خواجہ محمد وسیم،پی پی 136 شیخوپورہ سے خرم اعجاز کی رکنیت معطل ہے،پی پی 272 مظفرگڑھ سے زہرا بتول،پی ہی 275 مظفر گڑھ خرم سہیل خان لغاری کی رکنیت معطل ہے،پی ایس 72 بدین سے حسنین علی مرزا،پی کے 109 کرم سید اقبال میاں،پی کے 111 نارتھ وزیرستان محمد اقبال خان کی رکنیت بھی معطل ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer