ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سورج کے تیور بگڑ گئے

سورج کے تیور بگڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: موسم بدل گیا، بہار شروع ہوگئی، نکھری نکھری دھوپ اور ٹھنڈی ہواؤں سے چہرے شاداب، پھولوں اور غنچوں پر بھی شگفتگی چھا گئی، بتدریج اضافے سے کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

لاہور کا درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے، دن کے اوقات میں پارہ بڑھ کر 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور میں بارش کا امکان ہے۔

سورج کے تیور بگڑ گئے، دن کے اوقات میں گرمی کا احساس بڑھ گیا ہے اور شہر لاہور میں درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ رات میں خنکی کم ہو گی۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں مطلع صاف اور خشک رہے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ ہفتے لاہور میں بارش کے امکانات ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer