سعید احمد: طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہورآنےاور جانے والی 15 پروازیں متاثر ہوئی ہیں، 4 تاخیر کا شکار ہوئیں اور11 منسوخ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لاہورآنےاور جانے والی 15 پروازیں متاثر ہوئی ہیں، 4 تاخیر کا شکار ہوئیں اور11 منسوخ ہوئیں اور منسوخ پروازوں میں جدہ اور ابوظہبی کی پروازیں بھی شامل ہیں۔
فلائیٹ انکوائری کے مطابق 11 پروازیں منسوخ اور 4 تاخیر کا شکار ہوئیں اور جدہ سے آنے والی پرواز ایس وی 732 منسوخ ہوئی، جدہ جانے والی پرواز ایس وی 733 منسوخ ہوئیں اور اس کے علاوہ ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 منسوخ ہوئی اور ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 منسوخ ہوئی اور کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312 منسوخ ہوئی۔
فلائیٹ انکوائری کے مطابق کراچی جانے والی پرواز پی کے 313منسوخ ہوئی اور کراچی جانے والی پرواز پی اے401 منسوخ ہوئی اور کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 منسوخ ہوئی اور کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 404 منسوخ ہوئی اور کراچی جانیوالی پرواز پی اے 405 منسوخ ہوئی۔