واسا کا نکاسی آب کیلئے 2040ء تک کا ماسٹر پلان تیار

 واسا کا نکاسی آب کیلئے 2040ء تک کا ماسٹر پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہور کے نئے ماسٹر پلان 2050ء کی تیاری، واسا نے فراہمی و نکاسی آب کےلئے 2040ء تک کا ماسٹر پلا ن تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈویژنل ماسٹر پلان کمیٹی کے اجلاس میں واسا کے ماسٹر پلان کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایل ڈی اے کے چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ سٹی پلاننگ کے چیئرمین ڈاکٹر شاکر محمود اورکمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور کے نمائندوںنے شرکت کی،کمیٹی نے واسا کے ماسٹر پلان پر مرحلہ وار عمل درآمد کا مشور ہ دیا، اس موقع پر واسا کے سروس ایریا میں توسیع کی تجویز پر غور کیا گیا۔

واسا ماسٹر پلان میں کنزرویشن ، میٹرنگ اور واٹر سٹوریج کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس کے علاوہ بزنس پلان بھی پیش گیا جس کے ذریعے ریونیو اکٹھا کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer