ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’عوام عمران خان سے مایوس ہوچکے‘‘

’’عوام عمران خان سے مایوس ہوچکے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:اندرون اکبری گیٹ میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عہدیداروں کے اعزاز میں تکہ پارٹی کا اہتمام،امیرجماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کی خصوصی شرکت کی،،اہلیان اندرون شہر اورجماعت اسلامی کےکارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

امیر جماعت اسلامی پی پی 146 حافظ ابوبکرکی جانب سےتکہ پارٹی کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر صدریونین لاہورفیاض شہزاد فیاض،حاجی عبد الجلیل،افتخارعبدالوحید،محمد رضوان،منیراعوان،ذیشان،خواجہ محسن،سلمان چوہدری،مرزا وحید،ملک حنیف،سلیم شیخ،مولانا مہتاب،شاہد محمود،عدنان ہجویری اور قاری عمران عثمانی سمیت دیگرشریک ہوئے۔

مقررین نےموجودہ حکومت کی کارکردگی پرشدید تنقید کی اورمہنگائی کے طوفان پر تشویش کا اظہار کیا،،امیرجماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان اور پی ٹی آئی سےمایوس ہوچکےہیں،،حکومت نےعوام کو غربت اور مہنگائی کےعلاوہ کچھ نہیں دیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer