ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں آج برائلر گوشت 22 روپے فی کلوگرام مہنگا ہو گیا۔

برائلر گوشت 22 روپے مہنگا ہونے سے  497 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کیا گیا جبکہ زندہ برائلر فارم ریٹ 314 روپے، تھوک میں 329 روپے، اور پرچون میں 343 روپے فی کلوگرام رہی۔

 گزشتہ دو دنوں میں مجموعی طور پر برائلر گوشت 36 روپے فی کلوگرام مہنگا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 3 روپے کے اضافے کے بعد فارم انڈے 360 روپے فی درجن فروخت ہوئے۔ انڈوں کی پیٹی کی فروخت 10 ہزار 680 روپے رہی۔