درنایاب: پنجاب حکومت اورٹیپاکاٹریفک سگنلزپررش اورلمبی قطاروں کامؤثر و جدید حل، راہگیروں کے لئےپیلیکن سگنلز کی تنصیب کےمنصوبےکا دائرہ کاربڑھانےکافیصلہ، یورپی ممالک کی طرزپرلاہورمیں جدیدٹریفک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرادیا گیا۔
مؤثرلین ڈسپلن کےقیام میں بھی مدد ملے گی، مال روڈپرکامیاب پائلٹ پراجیکٹ کےبعد دیگر شاہراہوں پر بھی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا، پہلےمرحلےمیں لاہورکی 20سےزائداہم شاہراہوں پرجدیدسسٹم لگایاجائے گا، محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے تحت ٹیپا جدید سسٹم کی تنصیب کرے گا، محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کی اہم سمری کو صوبائی کابینہ سے منظوری مل گئی۔
ٹیپااورسٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے اہم شاہراہوں کا انتخاب کیا گیا، پیلیکن ٹریفک سسٹم کی تنصیب کا عمل 5 ماہ میں مکمل کیا جائےگا، ویڈیووہیکل ڈٹیکشن سسٹم کےذریعےٹریفک مینجمنٹ خودکارنظام سےکی جاسکے گی۔
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق مرکزی اربن ٹریفک کنٹرول سسٹم بھی لگایا جائے گا، زیبرا کراسنگ پر ٹریفک سگنل سے منسلک ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب ہوگی، سسٹم کو سمارٹ سٹی سسٹم سے بھی منسلک کیا جائے گا،منصوبے کی تکمیل سے پیدل مسافر با حفاظت سڑک پار کر سکیں گے،ٹریفک سگنلز پر رش اور لمبی قطاروں کا سلسلہ ختم ہو گا ،جدید سسٹم سے اہم ڈیٹا ریکارڈ کیا جا سکے گا۔
جی پی او، ہائیکورٹ، ریگل، گورنر ہاؤس، ڈیوس روڈ اور کینال روڈ جنکشن منصوبےمیں شامل، ظفر علی روڈ، فورٹریس سٹیڈیم، جناح چوک، سرفراز رفیقی روڈ سگنلز منصوبے میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ سیکرٹریٹ، فیروز پور روڈ، مسلم ٹاؤن موڑ، بھیکیوال، دبئی چوک سگنلز، برکت مارکیٹ، فردوس مارکیٹ، عسکری 10اور پرویز اسلم چوک منصوبے میں شامل ہیں۔