یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں، نگران وزیرِاعظم

یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں، نگران وزیرِاعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحہء آرمی پبلک اسکول کی نویں برسی پر پیغام میں کہا یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں۔

نگران وزیرِاعظم  نے اپنے پیغام میں کہا آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں،دشمن نے ہمارے مستقبل کوروندکردھشتگردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنےکی ناکام کوشش کی،آرمی پبلک سکول پشاور  کے سانحہ عظیم نے اس قوم کے عزم کو مضبوط ترکیا۔

وزیرِ اعظم نےمزید کہا پوری قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی،مجھ سمیت پوری قوم اپنے پھول سے بچوں کی اس عظیم قربانی پر آج انہیں یاد کرتی اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے. جس قوم میں شہیدطاہرہ قاضی اور شہید اعتزاز حسن جیسے نڈرلوگ دوسروں کو بچانے کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کریں،اس قوم کو بزدل دھشتگرد کبھی ہرا نہیں سکتے۔دھشتگردوں اورپاکستان کے امن کے دشمنوں کو میرا یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے۔