گلوکار اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے چل بسے

گلوکار اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برازیلین گلوکار اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حال ہی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں 30 سالہ برازیلین گلوکار پیڈرو ہنریک لائیو کنسرٹ کے دوران اپنے مشہور گانے 'Vai Ser Tão Lindo' پر پرفارم کرتےنظر آ رہے تھے کہ اچانک وہ گانا گاتے گاتے ہی اسٹیج پر گر گئے اور موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

میڈیا ذرائع کے کاکہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق گلوکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

ان کے سوگواروں میں ان کی اہلیہ سویلان بیرٹو اور بیٹی زوئی شامل ہیں۔