لاہور؛ میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین میں طلبا کے مفت سفر پر پابندی

لاہور؛ میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین میں طلبا کے مفت سفر پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں طلبا کے مفت سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کے جاری کردہ بیان میں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں 16 دسمبر سے طلبا کے مفت سفر کی سہولت تاحکم ثانی ختم کر دی گئی ہے۔

موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام پر طلبا کی مفت سفر کی اسکیم کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔