پی سی بی نے آئی سی سی کیساتھ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا معاہدہ سائن کرلیا

PCB, Pakistan Cricket Board, ICC, International Cricket Counsel, Champions Trophy 2025, Agreement, Hosting rights, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا معاہدہ سائن کرلیا۔

پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان "ہوسٹنگ رائٹس ایگریگیمنٹ" پر دستخط دبئی میں ہوئے، معاہدے پر دستخط ذکا اشرف اور آئی سی سی کے کونسل جنرل جوناتھن ہال نے کیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی حاصل کرنے کے حوالے سے حکومت کو پہلے ہی آگاہ کر کے اس کی رضامندی حاصل کر چکا ہے۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حالیہ ملاقات میں پی سی بی کی مینیجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف کو  آئی سی سی کے ساتھ چیمپئینز ٹرافی ایگریمنٹ کے ضمن میں پورے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے۔