12 سال بعد روشنائی گیٹ کو کھول دیا گیا

Lahore
کیپشن: Roshanai Gate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)اندرون شہر کے مکینوں ،سیاحوں ،شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ،12 سال بعد روشنائی گیٹ کو کھول دیا گیا۔حضوری باغ میں روشنائی گیٹ کو کھولنے کے حوالے سے پروقار افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا، کمشنر لاہور محمد عثمان، ڈی سی لاہور محمد عمر شیر چٹھہ ،پولیس افسران ،سیاسی وفاقی شخصیات افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔
 تفصیلات کے مطابق12 سال کے طویل عرصے کے بعد روشنائی گیٹ کو کھول دیا گیا،روشنائی گیٹ دوپہر 12 سے رات 12 بجے تک کھلے گا ، گیٹ سے گزر کر سیاح،اندرون شہر کے مکین،شہری بادشاہی مسجد ،مزار اقبال اور شاہی قلعہ کی سیر کرسکیں گے،فورٹ روڈ فوڈ سٹریٹ پر انے والے سیاح روشنائی8 دروازے سے گزر کر بادشاہی مسجد، مزار اقبال ،شاہی قلعہ ،سکھ گردوارہ اور گریٹر اقبال پارک جا سکیں گے ۔

 اس حوالے سےحضوری باغ میں روشنائی گیٹ کھولنے کے حوالے سے پروقار تقریب سجائی گئی۔ تقریب میں کمشنر لاہور ڈویثرن کیپٹن (ر )محمد عثمان ،ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ ،ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری،ڈی آئی جی آپریشن عابد خان ،ایس ایس پی مستنصر فیروز ،سیکرٹری اوقاف احمد عفنان، چیئرمین ترقی ادب منصورآفاق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا،مالوف مہدی،اے سی سٹی فیضان احمد ،ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد بابر سلطان گوندل، آغاشاہ حسین قزالباش ،یوسف صلاح الدین، سردار بشن سنگھ،منوہر تقریب میں شامل ہوئے ۔