سشانت سنگھ کی سابق محبوبہ نے شادی کرلی, تصاویر وائرل

Sushant Singh
کیپشن: Sushant Singh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق محبوبہ اور بولی وڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے کاروباری شخص وکی جین سے شادی کرلی۔

ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے کی شادی کی مرکزی تقریب ممبئی کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی، اداکارہ کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، شوبز شخصیات انکتا لوکھنڈے کو نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کررہے ہیں۔

انکتا لوکھنڈے کے جیون ساتھی وکی جین کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ سے ہے، تاہم ان کی زیادہ تر زندگی ممبئی میں ہی گزری ہے اور وہ کاروباری شخص ہیں، انکتا لوکھنڈے نے 2007 سے ٹیلی وژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، ابتدائی طور پر وہ ریئلٹی شوز میں شریک ہوتی رہیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

 انکتا لوکھنڈے نے ایک درجن کے قریب ڈراموں میں کام کیا ہے جب کہ ان کی کم از کم دو بولی وڈ فلمیں ’مانیکا کارنیکا، دی کوئین آف جھانسی اور باغی تھری‘ بھی ریلیز ہو چکی ہیں۔ انکتا لوکھنڈے نے اداکاری سے زیادہ اپنے رومانس کی وجہ سے شہرت حاصل کی، وہ کچھ عرصے تک جون 2020 میں خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بھی تعلقات میں رہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد انکتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی قربانیوں نے ہی سشانت کو ایک کامیاب اداکار بنایا، انہوں نے سشانت کی محبت کی خاطر بڑی بڑی فلموں کی پیش کش ٹھکرایا۔