مریم نواز کی اپنے نواسے کے ساتھ تصاویر وائرل

Maryam Nawaz
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں اپنی منفرد ڈریسنگ کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز  بنی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم کو ڈریسنگ پر سراہا بھی گیا تاہم اب ان کے نواسے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں مریم نواز کو بیٹے کی بارات پر خوبصورت سے گولڈن شیروانی پہنے بچے کو  اپنی گود میں بٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر  مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ  سے شئیر کیں جس کا کیپشن مریم نواز نے نانو لکھ کر شیئر کیا ہے۔

تصاویر شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم کی تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایک صارف نے مریم کے لیے لکھا کہ دلہن سے اچھی تو آپ لگ رہی ہیں۔ایک صارف نے مریم کے قصیدے پڑھتے ہوئے لکھا کہ اتنی پیاری کیسے ہیں آپ، نواسہ بھی بہت پیارا ہے۔بعض افراد نے مریم نواز کو دنیا کی خوبصورت ترین ’نانی‘ بھی قرار دیا۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر