تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق شفقت محمود کا نیا بیان

Shafqat Mehmood talk about vacations
کیپشن: Shafqat Mehmood
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں وزرائے تعلیم کی سفارشات پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا۔

موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے والدین، طلبا اور اساتذہ پریشانی کا شکار ہیں۔ سموگ اور دھند کے بادل پہلے سے گہرے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں چھوٹے بچوں کا سکول جانا مشکل ہے، دھند کی وجہ سے حادثات  بھی بڑھ رہے ہیں، حکومت بچوں کو جلد چھٹیاں دے۔

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ چھٹیاں دسمبر کے آخری اور جنوری کے پہلے ہفتے میں ہونی چاہئیں،  سوچاہے اس سال چھٹیاں کم کریں جبکہ این سی اوسی کا خیال ہے سکول کھلے رہیں گے توویکسی نیشن ہوگی۔ بچوں کی صحت کی بہت بڑی ذمہ داری ہے. چھٹیوں سےمتعلق فیصلہ کل یا پرسوں آ جائے گا۔