دوران سفر ٹرین ڈرائیورز کے سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی

دوران سفر ٹرین ڈرائیورز کے سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریلوے ہیڈ کوارٹر (سعید احمد سعید) دوران سفر ٹرین انجنوں پر تصاویر، ویڈیوز اور ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ،سی ای او ریلوے نے دوران سفر ٹرین ڈرائیورز کے سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی, ریلوے ہیڈکوارٹر کی ہدایات پر ملک کی ساتوں ڈویژنوں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سی ای او ریلوے دوران نے دوران سفر ٹرین انجنوں میں تصاویر، ویڈیوز اور ٹک ٹاک بنانے کیخلاف ایکشن لیا، دوران سفر ٹرین ڈرائیورز کو سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی، احکامات کے مطابق دوران سفر ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور سمارٹ فونز استعمال نہیں کر سکیں گے.

ٹرین انجن کیبز کی تصاویر اور ویڈیو بنانے پر مکمل پابندی ہو گی، انجن آپریشن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہو گی ،الیکٹرونک میڈیا کو بھی کسی قسم کی ویڈیوز اور تصاویر مہیا کرنے پر پابندی ہو گی، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب    ریلوے پولیس کے 10 کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔اے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق نے ترقی  پانے والے اہلکاروں کو پروموشن رینکس لگائے،ترقی پانے والوں میں عمران شہزاد ، محمد گل زمان، رستم علی، لیاقت علی بٹ ، آفتاب شریف، فرحان جاوید ، نبیل شریف، ساجد بشیر، واجد رحمت اور سعدیہ سلطان شامل ہیں۔

اس موقع پر اے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق کا کہنا تھا کہ آئی جی ریلوے پولیس کی ہدایات پر ٹائم فریم کے مطابق پروموشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

Shazia Bashir

Content Writer