(سٹی42)با اثرشخص عقیل مرزا کی جانب سے شہری پر تشدد کے معاملہ پر متاثرہ شہری گلشان شہزاد نے ملزم عقیل مرزا کو معاف کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری گلشان شہزاد نے ملزم عقیل مرزا کو معاف کر دیا،گلشان شہزاد کا کہناتھا کہ فیملی کے کہنے پر اللہ کی رضا کی خاطرمعاف کیا، مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، مقدمے کو خارج کر دیا جائے، دوسری جانب تفتیشی افسر کا کہناتھا کہ ہمیں کسی نے معافی نامہ نہیں جمع کروایا۔
واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کو سٹیٹ لائف سوسائٹی سے گھر سے گرفتار کیا تھا، ملزم سے ویڈیو میں تانا جانے والا اسلحہ بھی گزشتہ روز برآمد کروا لیا گیا تھا، ملزم کی گاڑی بھی تھانہ جنوبی چھاؤنی میں موجود ہے۔