(زین مدنی): معروف بھارتی گلوکارائیں نوراں سسٹرز نے متعدد بھارتی فلموں میں گیت گا کر شہرت حاصل کی ۔وہ آئندہ سال جنوری میں لاہور میں میوزیکل شو میں پرفارم کریں گی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارائیں نوراں سسٹرز کےمعروف ایونٹ کمپنی سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ وہ لاہور سمیت کراچی ,اسلام آباد اور فیصل آباد میں بھی میوزیکل شوکریں گی ۔ نوراں سسٹرز کے علاوہ لندن کے معروف قوال گروپ فنا فی اللہ بھی لاہور آئیں گے اور میوزیکل شوز میں پرفارم کریں گے.