ایف آئی اے اور محکمہ سوئی گیس نے انوکھا سی این جی پمپ ڈھونڈ نکالا

ایف آئی اے اور محکمہ سوئی گیس نے انوکھا سی این جی پمپ ڈھونڈ نکالا
کیپشن: city42-fia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) ایف آئی اے اور محکمہ سوئی گیس نے گلشن راوی میں واقع گھر میں غیر قانونی سی این جی سٹیشن ڈھونڈ نکالا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقے بی بلاک میں ایک گھر میں سی این جی سٹیشن بنایا گیا تھا،ایف ائی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ جگہ غیر قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک بھی بنی ہوئی تھی کیونکہ اگر کوئی حادثہ ہوتا تو پورا علاقہ متاثر ہو سکتا تھا ۔

اطلاع کے بعد سوئی گیس محکمے کے ڈپٹی چیف انجینئر محمد بلال بھی موقع پر پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ عموما گیس سٹیشنز پر جو پریشر ہوتا ہے اس سے کہیں زیادہ یہاں پریشر بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے زیادہ نقصان کا اندیشہ تھا ۔

ایف آئی اے نے ملزم عطاءالرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اگر سوئی گیس کا عملہ بھی ملوث پایا گیا تو انکے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔