سٹی 42 : پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف احتجاجی دھرنا، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں مارچ گورنر ہاؤس پہنچ گیا۔
گورنر ہاؤس سے قبل ہی کنٹینر لگا کر راستہ روکا ہوا ہے۔ گورنر ہاؤس کے باہر رینجرز اور پولیس کی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود ہیں۔کارکنان کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے اور پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی جانب سے پولیس سے مزاکرات جاری اور کنٹینر ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان گورنر ہاؤس کے باہر سڑک پر بیٹھ گئے۔