ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل، چند مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل، چند مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے بڑے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہے، تاہم چند مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلا، کالا باغ، تونسہ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اسی طرح نارووال میں نالہ بسنتر، نالہ ایک اور نالہ بئیں جبکہ شکرگڑھ میں بھی نچلے درجے کا سیلاب رپورٹ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 68 فیصد بھر چکا ہے۔ حکام کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے شہریوں کو موسم اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کریں اور بارش یا سیلاب کی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔