روزینہ علی: این ڈی ایم اے نے نیا الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں سومرو پل، گانچھے، سالتورو پل، باغیچہ (سکردو) پل کو شدید نقصان سفر سے مکمل گریز کریں۔
این ڈی ایم اے نے سیاحتی پابندی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر دفعہ 144 کی پابندیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کی۔، این ڈی ایم اے نے کہا ہے، آفات سے متاثرہ علاقوں میں عوامی تحفظ کے لیے سیاحتی پابندیاں نافذ کی جائیں۔
متعلقہ اداروں کو سیاحتی سرگرمیوں پر فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ، مون سون اسپیلز کے دوران خطرناک علاقوں میں عوامی آمدورفت محدود کی جائے۔
الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ جگلوٹ-سکردو روڈ آمدورفت معطل ہے۔ دیان، تھلی بروق، کلٹی (غذر). راستے مکمل بند ہیں، سفر ممکن نہیں۔
گلگت، جگلوٹ، گورو، نلتر روڈ: سڑک بند، سیاح سفر سے گریز کریں۔ گلگت-ہنزہ (گلمت، گوجال): سڑک بند ہے۔ سیاح سفر سے اجتناب کریں۔ - بابوسر ٹاپ روڈ مکمل بند؛ سفر سے گریز کریں ۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ تورغر، بٹگرام، شانگلہ، لوئر کوہستان، تتہ پانی، گلگت، ہنزہ اور سوات روڈ پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔
سیاحوں محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ اپنی حفاظت کو ترجیح دیں، حالات بہتر ہونے تک سفر ملتوی کریں۔