ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی شہید میجر رب نواز  اور کیپٹن محمد آصف کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت

 Mohsin Naqvi, City42, Fitna Alhindustan, Baluchistan insurgency
کیپشن:  وزیر داخلہ محسن نقوی  مظفر آباد آزاد کشمیر میں شہید میجر رب نواز کے اہلخانہ سے تعزیت کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ  پر گئے اور ان کے اہل خٓنہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی۔

محسن نقوی نے شہیدکے والد ،بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی،وزیر داخلہ نےمیجر رب نواز کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کی بہادری اور شجاعت کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرداخلہ نے شہید کے والد اور بھائی کے حوصلے اور جذبے  کو سراہا۔

 

 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے  بلند حوصلہ والد ہوں،اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔  میجر رب نواز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے  قیمتی جان وطن پر نچھاور کی۔ میجر رب نواز قوم کے ہیرو ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ 

 محسن نقوی نے کہاکہ  شہدا کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ شہدا وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہدا کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔ 

 میجر رب نواز بلوچستان کے علاقے آواران میں فتنہ الہندوستان کے  دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

محسن نقوی کی شہید کیپٹن محمد آصف کے گھر آمد،فاتحہ خوانی، شہید کے بیٹے سے ملاقات
وزیرداخلہ محسن نقوی اوچ شریف میں شہید کیپٹن محمد آصف کی رہائش گاہ   پر بھی گئے۔

 محسن نقوی نے شہید کیپٹن کےکم سن بیٹے، والدین،بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سےملاقات کی۔

 محسن نقوی  نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2025-08-16/news-1755348028-4201.jpg

 وفاقی وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن آصف کے  والدین اور بھائیوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا ۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی  نے شہید کیپٹن محمد آصف کے 10 ماہ کے بیٹے محمد ارسلان کو گود میں لے کر پیار کیا اور  اس کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2025-08-16/news-1755348032-2103.jpg

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد آصف کی والدہ کو دلاسہ دیا اور ان کی ہمت کو سلام پیش کیا  اور کہا، آپ جیسے با ہمت خاندان کا حوصلہ ہی قوم کی اصل قوت ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد آصف کو کم عمری میں ملنے والے میڈلز اور ایوارڈز بھی دیکھے.

 محسن نقوی نے کہا،  شہید کیپٹن محمد آصف  جرات اور  جواں مردی کی لازوال مثال ہیں۔  شہید کیپٹن محمد آصف کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شہید کیپٹن محمد آصف نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ جواں سال سپوت نے زخمی ہونے کے باوجود شجاعت اور دلیری کے ساتھ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ 

 محسن نقوی نے کہا،  ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور کیپٹن محمد آصف بھی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ پوری قوم شہدا کے خاندانوں کی عظمت کو سلیوٹ پیش کرتی ہے۔ ہم شہید کیپٹن محمدآصف کے خاندان کےساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔شہداء کے خاندانوں کا خیال رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ 

 محسن نقوی  نے کہا، شہداء کے خاندانوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

 کیپٹن محمد آصف  12 اگست کو بلوچستان کے شہر بسیمہ میں  بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے