ویب ڈیسک: آسٹریلیا کےمشرقی ساحل کے قریب 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلےکی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،تاہم ابھی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
سرکاری رپورٹس کےمطابق زلزلے کے بعد تقریبا گیارہ ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں،زلزلے کے ہولناک جھٹکے 9 ہزار کے قریب لوگوں نے محسوس کیے۔
جیوسائنس آسٹریلیا زلزلہ پیمامرکز کےمطابق یہ 50 سالوں میں کوئنز لینڈ کے ساحل پر آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہے،اس سے قبل1988 میں ملک کا سب سے بڑا ریکارڈ شدہ زلزلہ شمالی علاقہ میں ٹینینٹ کریک پر آیا،جس کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی تھی،اس زلزلے سے ایک بڑی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا۔