ڈاکٹر گوہر اعجاز نگراں وزیر صنعت و تجارت بن گئے ، کل حلف اٹھائیں گے

 ڈاکٹر گوہر اعجاز نگراں وزیر صنعت و تجارت بن گئے ، کل حلف اٹھائیں گے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹر گوہر اعجاز وزیر صنعت و تجارت کے لیے نامزد کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز کل صنعت و تجارت کا حلف اٹھائیں گے ، ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے انتھک محنت کی ہے ۔  گوہر اعجاز کو ملکی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا ہے۔  ملکی صنعتوں کی بحالی اولین ترجیح ہوگی ، پاکستان کی برآمدات کو بڑھا کر قرضوں سے نجات دلانے کی کوشش کی جائے گی ۔ 

 ڈاکٹر گوہر اعجاز کا شمار پاکستان کی جانی پہچانی کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز کو 2013 میں ستارہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے ۔پنجاب یونیورسٹی نے 2021 میں انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی ۔ ملکی سماجی ، معاشی ، تعلیمی اور صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر گوہر اعجاز کو 2022 میں ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

ڈاکٹر گوہر اعجاز آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف رہے ہیں ۔ گوہر اعجاز نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے دن رات محنت کی ہے ۔ گوہر اعجاز کی انتھک کوششوں کی وجہ سے 2018 سے 2022 کے دوران ملکی برآمدات 13 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 19.4 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ گوہر اعجاز نے ملکی معاشی استحکام کے لیے بھر پور کوششیں کی ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ ملنے سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا اور لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر آیا ۔

 ٹیکسٹائل سیکٹر میں پانچ ارب ڈالرز سے زائد کی نئی سرمایہ کاری کی گئی ۔ڈاکٹر گوہر اعجاز کا شمار ملک کے وژنری کاروباری حلقوں میں ہوتا ہے ، گوہر اعجاز نے مستحق اور غریب مریضوں کے علاج معالجے کے لیے لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا ٹرسٹ قائم کیا ہے ۔ اس ٹرسٹ کے تحت لاہور کے ہسپتالوں میں 30 ہزار مریضوں اور ان کے لواحقین کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے ۔

اعجاز احمد شیخ ٹرسٹ کے تحت جناح ہسپتال لاہور میں گردے کے مریضوں کے لیے 56 ڈائیلسز مشینیں لگائی گئی ہیں۔ڈاکٹر گوہر اعجاز فاؤنڈیشن کے تحت لاہور اور گردونواح میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے موبائل لیبارٹری شروع کی گئی ہیں۔