ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ ہوگیا

 تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا۔

10 ہزار روپے کے حالیہ اضافے کے بعد ملک میں تعمیراتی سریے  کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے۔صدر آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ ڈالر کے بڑھتے ہوئے بھاؤ کی وجہ سے لوہے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 93 پیسے پر بند ہوا، انٹربینک میں ڈالر آج 3 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا جبکہ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 291 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ڈیڑھ روپے مہنگا ہوکر 303 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer