سٹی42: نگراں وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مین اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نئی قیمتیں بدھ اور جمعرات کی درمانی رات 12 بجے نافذ ہو گئیں۔
وفاقی حکومت کے جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
پٹرول جو 272 روپے 95 پیسے فی لٹر تھا اب دو سو نوے روپے پینتالیس پیسے فی لٹر ہو گیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 273 روپے 40 پیسے فی لٹر سے بڑھ کر 293 روپے 40 پیسے فی لٹر ہو گیا۔
