ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل انور منصور نے استدعا کی شوکاز نوٹس کی حد تک کوئی ایکشن نا لیا جائے، قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھےگا۔عدالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔