ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان کے کنٹرول کے بعد افغان کرنسی زمین بوس!

 طالبان کے کنٹرول کے بعد افغان کرنسی زمین بوس!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:   افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد  افغانستان کی کرنسی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں کشیدہ حالات کے بعد افغان کرنسی کے ریٹ گر گئے، ایک ہفتے کے دوران افغان کرنسی کی ویلیو 25 فیصد نیچے گر گئی، افغان کرنسی کی خرید و فروخت بند ہونے سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ کے قندھاری بازار میں موجود منی ایکسچینجر کی دکانوں میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت بند ہو گئی، منی ایکسچینجرز کے مطابق   ایک ہفتہ قبل افغان کرنسی کی خرید و فروخت اپنے ریٹ پر جاری تھی لیکن ایک ہفتے کے دوران ریٹ 25 فیصد گر گئے ہیں جس کی وجہ سے افغان کرنسی کی خرید و فروخت بند ہے۔

منی ایکسچینج کی دکانوں پر افغان کرنسی بیچنے والے موجود ہیں لیکن وہ افغان کرنسی  خرید نہیں رہے جس کی وجہ سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔